کمبوڈیا میں نئے سال کی تعطیلات کے دوران سڑک حادثات میں 37 افراد ہلاک

اے پی پی  |  Apr 17, 2024

نوم پنہ ۔17اپریل (اے پی پی):کمبوڈیا میں نئے سال کی تعطیلات کے دوران سڑک حادثات میں 37 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا نے کمبوڈ ین نیشنل پولیس کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ کمبوڈیا میں 13 سے 16 اپریل تک نئے سال کی روایتی تعطیلات کے دوران سڑک حادثات میں 37 افراد ہلاک اور 88 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 4 دن کی چھٹی کے دوران کل 64 سڑک حادثات ریکارڈ کیے گئے اور زیادہ تر حادثات موٹر سائیکلوں کی وجہ سے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کمبوڈیا میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام(یواین ڈی پی)اور نیشنل روڈ سیفٹی کمیٹی کی مشترکہ طور پر کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا میں اموات اور زخمیوں کی سب سے بڑی وجہ سڑک حادثات ہیں اور اس سے ملک کو سالانہ 466 ملین امریکی ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More