سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Apr 25, 2024

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی اورقائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

سپیکر میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں سید نوید قمر، شازیہ مری، ملک عامر ڈوگر، مجاہد خان، اعجاز جاکھرانی، خالد حسین مگسی، گل اصفر خان اور نور عالم خان،زین حسین قریشی، امین الحق، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،حفیظ الدین اور معین عامر بھی شریک تھے ملاقات میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More