ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی نے 194 ملین روپے کے غیر قانونی/سمگلڈ/جعلی/غیر ڈیوٹی ادا شدہ سگریٹوں کی بڑی کھیپ تلف کر دی

اے پی پی  |  Apr 25, 2024

راولپنڈی ۔25اپریل (اے پی پی):ریجنل ٹیکس آفس، راولپنڈی نے تقریباً 194 ملین روپے مالیت کے غیر قانونی/سمگلڈ/جعلی/غیر ڈیوٹی ادا شدہ سگریٹوں کی ایک بڑی مقدار کو تلف کر دیا ۔ ان سگریٹس پر واجب الادا ٹیکس/ڈیوٹی 141 ملین روپے بنتی ہے۔ ريجنل ٹیکس آفس، راولپنڈی کے مطابق ایف بی آر ٹیم نے 25 اپریل 2024ء کو چک بیلی روڈ، راولپنڈی پر غیر قانونی سگریٹوں بشمول غیر ڈیوٹی ادا شدہ اور سمگلڈ سگریٹوں کے تقریباً 2585 پیک ریٹس کو نذر آتش کر دیا گیا ۔

چیف کمشنر آر ٹی او راولپنڈی تہمینہ عامر نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ممبران اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔شرکاء کو قانون کے تحت غیر قانونی تمباکو اور تمباکو کی مصنوعات کی ضبطی کے پورے عمل کے بارے میں قانونی تقاضوں کے تحت اسے نذر آتش کرنے تک کے عمل سے آگاہ کیا ۔ تمام مہمانان گرامی نے مل کر غیر قانونی سگریٹوں کو آگ لگا کر تلف کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More