بیوی سے کیا تحفہ لینا پسند ہے؟ ہمایوں سعید کے جواب پر ماہرہ خان نے منہ پر ہاتھ رکھ لیا ! دیکھیں

ہماری ویب  |  May 30, 2025

’’شروع میں تو آپ اجازت مانگ رہے تھے اور اب بات کر رہے ہیں اعتماد کی۔‘‘

ہمایوں سعید حال ہی میں اپنی فلم "لوو گرو" کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ماپرہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ جوڑی تقریباً دس سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئے گی، جس سے ان کے چاہنے والے بے حد پرجوش ہیں۔ فلم کی پروموشن کے دوران دونوں نے مختلف میڈیا چینلز اور صحافیوں سے بات چیت کی۔

ہمایوں سعید جو کہ اپنی اہلیہ ثمینہ ہمایوں سعید کے ساتھ ایک مضبوط جوڑے کے طور پر جانے جاتے ہیں، نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایسی بات کہہ دی کہ ماہرہ خود بھی حیران رہ گئیں۔ ماہرہ خان نے کہا کہ انہیں تحفے میں چھوٹی چھوٹی چیزیں جیسے چُوڑیاں خوش کر دیتی ہیں، لیکن ہمایوں کا جواب کچھ اور ہی تھا۔

انہوں نے مذاقیہ انداز میں کہا، "مجھے صرف اجازت چاہیے۔ مجھے وہ اجازت چاہیے کہ میں جہاں جانا چاہوں جا سکوں کیونکہ آخر میں میں واپس آؤں گا۔" ماپرہ نے یہ بات سن کر دلچسپ انداز میں حیرت کا اظہار کیا اور مزاحیہ چہرے بنائے۔

اس کے بعد ایک اور سوال کے جواب میں ہمایوں نے کہا کہ تعلقات میں سب سے اہم چیز اعتماد ہے۔ اس پر ماپرہ نے کہا، ’’شروع میں تو آپ اجازت مانگ رہے تھے اور اب اعتماد کی بات کر رہے ہیں۔‘‘ ہمایوں نے پھر مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں اعتماد ہونا چاہیے کہ وہ کہیں نہیں جائیں گے۔

یہ بات چیت ہمایوں سعید کی شوخ اور چالاک شخصیت کو ظاہر کرتی ہے، جس کی وجہ سے ان کی اور ماپرہ کی جوڑی کی انفرادیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور شائقین بھی ان کے آنے والے پروجیکٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More