ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا

سچ ٹی وی  |  Jun 21, 2025

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

ترجمان اوگرا کے مطابق اوگرا کی آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو 20 دن کے ذخائر لازمی برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اور تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں لائسنس کی شرائط پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں وفاقی حکومت نے آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ اوگرا نے آئل کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ حالیہ علاقائی صورتحال کے سبب تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں تیل کا ذخیرہ یقینی بنائیں۔

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) حکام کے مطابق حکومتی ہدایات کے بعد پی ایس او نے تقریباً 7 کروڑ لیٹرز کا ہنگامی ٹینڈر جاری کیا ہے۔ اور تیل بردار جہاز 10 دن کے اندر کراچی پورٹ پہنچ جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More