چیئرمین پی ٹی آئی کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

سچ ٹی وی  |  Jun 22, 2025

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر مبینہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر پہلا براہِ راست حملہ خطے میں خطرناک کشیدگی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم اس تنازع کے فوری خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد خطے میں جاری کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

اگرچہ اس حملے کی نوعیت اور مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم ماہرین اسے خطے کے امن کے لیے ایک خطرناک موڑ قرار دے رہے ہیں۔پاکستان میں سیاسی و عوامی حلقوں کی جانب سے بھی اس کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی پر زور دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More