"خاور مانیکا فیملی کی ایک لڑکی مُمانی بشریٰ پنکی پیرنی سے متاثر ہو کر کالا جادو سیکھ رہی ہے تاکہ بلاول بھٹو سے شادی کر کے خاتونِ اول بن سکے۔"
یہ انکشاف کیا ہے معروف نجومی سامعہ خان نے، جو حالیہ دنوں میں سیاسی اور ذاتی پیشگوئیوں کی وجہ سے خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
سامعہ خان نے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں نہ صرف سابق وزیراعظم عمران خان کے سیاسی مستقبل پر رائے دی بلکہ بلاول بھٹو زرداری کی نجی زندگی سے جُڑی ایسی حیرت انگیز باتیں بھی بیان کیں جو سُننے والوں کو چونکا گئیں۔ ان کے مطابق، عمران خان کی قسمت میں اب اقتدار کی واپسی ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "شیروانی اتر چکی ہے" اور وقت کا پہیہ اب ان کے حق میں نہیں گھوم رہا۔
دوسری جانب، سامعہ نے بلاول بھٹو سے متعلق کہا کہ ان کے ستارے اس وقت انتہائی مثبت اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ ان کے بقول، جوپیٹر بلاول کے حق میں کام کر رہا ہے اور یہی سیارہ انہیں نہ صرف سیاسی فائدے بلکہ ممکنہ شادی کے امکانات بھی دے سکتا ہے۔
مگر سب سے حیران کن دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب سامعہ خان نے بتایا کہ خاور مانیکا خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی، جو اپنی مُمانی بشریٰ بی بی (پنکی پیرنی) سے کافی متاثر ہے، کالے جادو کا سہارا لے کر بلاول بھٹو سے شادی کی خواہاں ہے۔ سامعہ کے مطابق اس لڑکی کا مقصد واضح ہے کسی بھی طریقے سے اقتدار کی دہلیز تک پہنچنا، اور خاتونِ اول بن جانا۔
یہ بیانات نہ صرف ناظرین کے لیے حیران کن تھے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی فوری ردِعمل کا باعث بنے۔ کئی لوگ اسے سنجیدگی سے لے رہے ہیں جبکہ کچھ اسے محض سنسنی خیز قیاس آرائی قرار دے رہے ہیں۔