انڈین فوج نے میانمار میں ڈرون حملے کر کے تین کمانڈر ہلاک کر دیے: باغی گروہ

اردو نیوز  |  Jul 13, 2025

شمال مشرقی انڈیا میں سرگرم علیحدگی پسند جنگجوؤں نے کہا ہے کہ انڈین فوج نے پڑوسی ملک میانمار کے سرحد کے اندر ڈرون حملے کر کے ان کے تین اہم کمانڈرز کو ہلاک کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ حملے اتوار کو کیے گئے ہیں۔

شمال مشرقی انڈیا میں سرگرم کچھ باغی گروہوں کے میانمار کی سرحد کے آس پاس دونوں اطراف رہنے والی اقلیتوں کے ساتھ نسلی، لسانی اور ثقافتی تعلقات ہیں اور اسی بنیاد پر یہ اس علاقے میں اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

انڈین فوج کے ایک ڈرون حملے میں یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف ایسوم (یو ایل ایف اے) کا ایک اعلیٰ کمانڈر ہلاک جبکہ 19 دیگر باغی زخمی ہو گئے ہیں۔

یو ایل ایف اے کا کہنا ہے کہ ’حملوں میں گروپ کے دو اور کمانڈرز بھی مارے گئے ہیں جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔‘

انڈین حکام نے ابھی تک ان ڈرون حملوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یو ایل ایف اے نے کہا ہے کہ دوسرے باغی گروپ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

یو ایل ایف اے ان عسکریت پسند گروپوں میں سے ایک ہے جو شمالی مشرقی ریاست آسام کی انڈیا سے آزادی چاہتے ہیں جبکہ پی ایل اے منی پور ریاست کی آزادی کے لیے سرگرم ہے۔

سنہ 2023 میں یو ایل ایف اے کے ایک حصے نے ہتھیار ڈال کر انڈین حکومت سے معاہدہ کر لیا تھا۔

ان علاقوں میں گزشتہ تین ہائیوں کے دوران پرتشدد واقعات میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے اکثریت سویلینز کی ہے لیکں حالیہ چند برسوں میں باغیوں کے حملوں میں کافی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More