سامعیہ حجاب اغوا اور دھمکی کیس.. عدالت میں سماعت کے دوران مدعیہ اور وکیل پیش نہ ہوئے

ہماری ویب  |  Sep 15, 2025

اسلام آباد: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ طور پر اغوا اور دھمکیاں دینے کے معاملے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی۔ سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش ہوئے، تاہم مدعیہ سامعہ حجاب عدالت میں ذاتی طور پر پیش نہ ہوئیں اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں آیا۔

عدالت میں تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ مدعیہ سامعہ حجاب ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گی۔ اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر مدعیہ کا کوئی بھائی یا والد موجود ہے تو وہ عدالت میں پیش ہو جائیں، بصورت دیگر مدعیہ کو خود آنا پڑے گا۔

جج نے مزید کہا کہ اگر سامعہ حجاب آج ذاتی طور پر عدالت آ سکتی ہیں تو ٹھیک ہے، ورنہ کیس کے لیے نئی تاریخ مقرر کر دی جائے گی۔

بعد ازاں عدالت نے مدعیہ سامعہ حجاب کے پیش ہونے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More