ساف انڈر-17 چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان کو 0-4 سے شکست دی

ہماری ویب  |  Sep 17, 2025

ساف انڈر-17 فٹبال چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھوٹان کو 0-4 سے ہرا دیا۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں قومی کھلاڑی ابتدا سے ہی حریف پر حاوی رہے اور جارحانہ کھیل پیش کیا۔

میچ کا پہلا گول 15ویں منٹ میں محمد عبداﷲ نے کیا جس کے بعد 25ویں منٹ میں انہوں نے ایک اور گول کر کے ٹیم کو دو گول کی برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں بھی پاکستان نے کھیل پر گرفت مضبوط رکھی اور 67ویں منٹ میں حمزہ یاسر نے گول کر کے اسکور 0-3 کر دیا۔ 70ویں منٹ میں عبداﷲ نے ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے چوتھا گول کیا اور پاکستان کو فیصلہ کن برتری دلائی۔

میچ کے نمایاں کھلاڑی محمد عبداﷲ رہے جنہوں نے ہیٹ ٹرک کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور بہترین ٹیم ورک کو سراہا۔

پاکستان اب اپنا دوسرا میچ مالدیپ کے خلاف 19 ستمبر کو کھیلے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More