ساف انڈر17 چیمپئن شپ: ہائی کمشنر کی ٹیم سے ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار

ہماری ویب  |  Sep 17, 2025

پاکستان انڈر-17 فٹبال ٹیم کے آفیشلز کے اعزاز میں سری لنکا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر کی جانب سے خصوصی استقبالیہ دیا گیا۔

تقریب کے دوران ہائی کمشنر نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی فٹبال کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کم عمر کھلاڑیوں کی لگن و محنت کی تعریف کی۔ انہوں نے ٹیم کو ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن انڈر-17 چیمپئن شپ 2025 کے افتتاحی میچ میں بھوٹان کے خلاف 0-4 کی فتح پر مبارکباد دی۔

ہائی کمشنر نے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران سفارتخانہ پاکستان ٹیم کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے اس موقع پر ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ بہترین کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More