اس حال میں تو بیچاری کو بخش دو۔۔ ایمن رجب کی بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ویڈیو ! صارفین غصے سے پھٹ پڑے

ہماری ویب  |  Sep 21, 2025

"بچے پیدا کرنے کے بجائے یہ لوگ کانٹینٹ کے والدین بن گئے ہیں!"

"یہ ویڈیو کس مقصد کے لیے بنائی گئی؟ کیا اب ہمیں ڈیلیوری ولاگ کا انتظار کرنا چاہیے؟

"ان کی ماں سب سے چالاک خاتون ہیں، بالکل فلم کی طرح کا رویہ رکھتی ہیں۔"

"براہ کرم ایمن کو اس وقت فلم نہ کریں جب وہ اسپتال میں ہیں اور کمزور حالت میں ہیں۔"

"یہ ویڈیو کسی صورت نہیں رکنی چاہیے!"

لاہور: پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر سوشل میڈیا پر خوشی اور مبارکبادوں کا سلسلہ تو جاری ہے لیکن ایمن رجب کی اسپتال سے وائرل ہونے والی ویڈیو نے مداحوں کو تقسیم کر دیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں رجب بٹ کی والدہ کو اپنی بہو کو تحائف دیتے اور ایمن کو اسپتال کے بستر پر آرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو بچے کی پیدائش کے فوراً بعد بنائی گئی. کئی صارفین نے اس ویڈیو کو غیر ضروری اور مداخلت قرار دیا اور فیملی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر کمنٹس کا طوفان آ گیا جہاں لوگوں نے کہا کہ اس طرح کی ویڈیوز بنانا پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے اور ایمن کے لیے یہ وقت آرام اور سکون کا ہونا چاہیے۔ تاہم کچھ صارفین نے کہا کہ یہ فیملی کی خوشی ہے اور وہ اسے دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More