تم پاگل ہوگئے ہو جو اس سے شادی کروگے۔۔ شادی کے لیے لڑکی دکھانے پر ریمبو نے سعود پر غصہ کیوں کیا تھا؟

ہماری ویب  |  Sep 21, 2025

"ہم ایک پروگرام میں گئے تھے جہاں میری بہن نے جویریا کو دیکھا اور مجھے کہا کہ یہ لڑکی اچھی ہے۔ اُس وقت مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ وہ ٹی وی ایکٹریس ہیں۔ یہ ایک بڑی گیدرنگ تھی اور ریمبو بھی میرے ساتھ تھے۔ میں نے جویریا کو ریمبو کو دکھایا تو وہ غلطی سے ہماری سینئر اداکارہ غزالہ جاوید کو دیکھنے لگے کیونکہ دونوں نے سیاہ لباس پہنا ہوا تھا۔ ریمبو نے فوراً کہا، 'تم پاگل ہو گئے ہو؟ کیا تم اس سے شادی کرو گے؟' میں نے کہا، 'اس میں کیا غلط ہے؟' اس پر ریمبو نے کہا، 'اس میں سب کچھ غلط ہے!' پھر میں نے جویریا کو دکھایا تو وہ فوراً خوش ہوگیا۔ اگلے دن امجد صابری آیا اور کہا کہ وہ اپنی مرضی سے میرا رشتہ جویریا کے گھر لے کر جا رہا ہے۔ پھر میرے بریگیڈیئر دوست حارث نواز بھی رشتہ لے کر گئے۔ بعد میں میں، ریمبو اور شان، آدھی رات کو لاہور میں جویریا کے گھر گئے اور ان سے رشتہ مانگ لیا۔"

شادی کے راز پر بات کرتے ہوئے سعود نے کہا: "ہماری شادی 2005 میں ہوئی تھی اور اب بیس سال گزر گئے ہیں۔ خوشگوار شادی کا راز یہی ہے کہ خاموش رہیں۔ یہ اصول مرد اور عورت دونوں کے لیے ہے۔ جب ایک شور کر رہا ہو تو دوسرا خاموش رہے۔ بچوں کے بعد زندگی کا فوکس بدل جاتا ہے اور پھر زندگی خود بخود بیلنس ہو جاتی ہے۔"

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار سعود قاسمی نے اپنی شادی کی کہانی بڑے مزاحیہ انداز میں بیان کی اور بتایا کہ کس طرح ان کے دوست ریمبو نے پہلے جویریا کو پہچانا ہی نہیں اور کس طرح امجد صابری اور بریگیڈیئر حارث نواز نے ان کا رشتہ طے کروایا۔ سعود نے انکشاف کیا کہ وہ، ریمبو اور شان آدھی رات کو جویریا کے گھر گئے اور باضابطہ طور پر رشتہ مانگا۔

سعود نے اپنی طویل شادی شدہ زندگی کے راز پر بھی بات کی اور کہا کہ دونوں میاں بیوی کو برداشت اور خاموشی کا ہنر آنا چاہیے تاکہ تعلق مضبوط رہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد بچوں کی پیدائش سے زندگی میں توازن آتا ہے اور ترجیحات بدل جاتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More