میڈل لانے والے ہیرو سے حساب کتاب شروع، ایک ناکامی پر سوالوں کی بوچھاڑ

ہماری ویب  |  Sep 27, 2025

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم حالیہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں توقعات پر پورا نہ اترنے کے بعد سرکاری اداروں کی کڑی نگرانی اور پوچھ گچھ کی زد میں آ گئے ہیں۔

ارشد ندیم جنہوں نے پاکستان کے لیے اولمپکس اور متعدد عالمی مقابلوں میں تمغے جیتے، رواں چیمپئن شپ میں اپنی فارم برقرار رکھنے میں ناکام رہے اور جیولن تھرو کے فائنل میں دسویں پوزیشن حاصل کی۔ اس کے بعد پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ان کے کوچ سلمان بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 اکتوبر تک مکمل وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

فیڈریشن نے کوچ سے کہا ہے کہ وہ ارشد ندیم کی ٹریننگ، سفر، کھانے پینے اور دیگر اخراجات کی تفصیل فراہم کریں۔ مزید برآں یہ وضاحت بھی طلب کی گئی ہے کہ حکومت کی جانب سے حالیہ تیاریوں کے لیے دی گئی ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کس طرح خرچ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق فیڈریشن نے جولائی میں ارشد ندیم کی پنڈلیوں کی سرجری کے اخراجات اور اس کے اثرات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

خیال رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ برس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا تھا۔ اس سال انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ اس سے پہلے 2023 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈلز اپنے نام کیے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More