"ماشاءاللہ، نیک عورتیں نیک مردوں کے لیے ہی ہیں"
"ایک خوبصورت ساتھی اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے"
"ماشاءاللہ، آپ اس خوشی کے حق دار ہیں، باحیا رشتہ زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ ہے"
"آپ کی اگلی یقیناً پچھلی سے بہتر ہے"
پاکستانی گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کی تصویر پہلی بار سب کے سامنے لاتے ہوئے ایک طویل اور محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔ اس تصویر میں ان کی اہلیہ باحجاب اور عبایا میں ملبوس نظر آئیں جس پر مداحوں نے بے پناہ محبت کا اظہار کیا۔
عمیر جسوال نے اپنی پوسٹ میں لکھا: "میری حسین بیوی، تم میری تپتی دھوپ میں سایہ ہو، وہ رزق ہو جس کے لیے میں نے دعائیں کی تھیں۔ تم میری مسکراہٹ کی سکون اور میرے دل کا اطمینان ہو۔ اللہ تمہیں ہمیشہ اپنی پناہ میں رکھے، اپنی روشنی سے ہمیں گھیرے رکھے۔ سالگرہ مبارک ہو میری جان، تمہارے ساتھ وقت بھی کم لگتا ہے۔ میں تمہیں ہمیشہ چاہوں گا۔"
یاد رہے کہ عمیر جسوال نے گزشتہ برس خاموشی سے ایک سادہ نکاح کیا تھا اور صرف نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت لکھی تھی۔ اس سے قبل ان کی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے ہوئی تھی جو زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی اور ثنا جاوید نے اپنے دوسرے نکاح کے اعلان کے ساتھ علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔
اب عمیر جسوال نے اپنی نئی شریکِ حیات کے ساتھ پہلی سالگرہ کے موقع پر چہرہ دکھا کر مداحوں کو حیران بھی کیا اور خوش بھی، جبکہ سوشل میڈیا پر گ نے اس جوڑے کے لیے بے شمار نیک خواہشات کا اظہار کیا۔