موسلا دھار بارشوں کے بعد راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے

ہماری ویب  |  Oct 07, 2025

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیم کا پانی 1752 فٹ کی سطح تک پہنچ چکا ہے جو اس کی زیادہ سے زیادہ گنجائش کے قریب ہے۔

پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ کے باعث ڈیم کے اسپل ویز کھولے گئے پانی کا اخراج مقررہ حد تک جاری رہے گا۔

ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ندی نالوں، نشیبی علاقوں اور ڈیم کے اطراف جانے سے گریز کریں کیونکہ پانی کے اخراج کے دوران بہاؤ انتہائی تیز ہو سکتا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ تمام ریسکیو اور انتظامی ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر کنٹرول روم سے رابطہ کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائیاں ممکن بنائی جا سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More