Reutersویبھو سوریاونشی نے رواں برس اپریل میں اس وقت پہلی بار عالمی شہرت حاصل کی جب انھوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا تھا
انڈیا میں وجے ہزارے ٹرافی میں بدھ کے روز بہار کی ٹیم نے ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز سکور کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس میچ کے دوران بہار کے 14 سالہ کھلاڑی ویبھو سوریاونشی نے صرف 36 گیندوں پر سنچری بھی بنائی۔
بدھ کے روز اروناچل پردیش کے خلاف بہار کے بلے بازوں نے انتہائی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف چھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 574 رنز بنا کر لسٹ اے کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
دوسری جانب ویبھو سوریاونشی نے صرف 36 گیندوں پر 16 چوکوں اور15 چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔
ویبھو سوریاونشی نے لسٹ اے کرکٹ میں 59 گیندوں پر 150 رنز مکمل کر کے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
اس میچ میں ویبھو سوریاونشی 84 گیندوں پر 190 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2024 میں ڈیبیو کرنے کے بعد 14 سالہ ویبھو سوریاونشی کا لسٹ اے کرکٹ میں یہ ساتواں میچ تھا۔
ویبھو سوریاونشی نے رواں برس اپریل میں اس وقت پہلی بار عالمی شہرت حاصل کی جب انھوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا تھا۔
اس کے بعد وہ اس وقت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے جب انھوں نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف راجستھان رائلز کے لیے 35 گیندوں پر سنچری بنائی۔
یہ سنہ 2013 میں کرس گیل کی 30 گیندوں پر سنچری کے بعد آئی پی ایل کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری بھی تھی۔
جولائی میں ویبھو سوریاونشی نے یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین ریکارڈ سنچری بنائی اور 78 گیندوں پر 143 رنز بنائے۔ ورسیسٹر میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انڈیا نے انگلینڈ کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔
چار ماہ بعد ویبھو سوریاونشی نے ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 32 گیندوں پر سنچری بنائی، جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پانچویں تیز ترین سنچری تھی۔ اس میچ میں ویبھو سوریاونشی 42 گیندوں پر 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔
ٹی 20 کرکٹ میں کم سکور کا نیا ریکارڈ: 10 رن پر پوری ٹیم آؤٹ پھر دو گیندوں پر دو چھکے اور میچ ختمون ڈے کی پہلی ڈبل سنچری سمیت کرکٹ کے وہ ریکارڈ جو خواتین نے مردوں سے پہلے بنائے’ملتان بوائے نے پاکستان کے لیے کر دکھایا:‘ انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں انڈیا کے خلاف 172 رنز بنانے والے سمیر منہاس کون ہیں؟وراٹ کوہلی کی لگاتار دوسری سنچری کا چرچا جس کے باوجود جنوبی افریقہ نے انڈیا کے ریکارڈ ہدف کو عبور کر لیاکوہلی کی 49 سنچریوں کا ریکارڈ: جب سچن تندولکر نے خود کہا کہ ویراٹ ان کا ریکارڈ توڑیں گے آٹھ گیندوں پر آٹھ چھکے اور صرف نو منٹ میں نصف سنچری بنانے والے انڈین کھلاڑی کون ہیں؟