ٹرمپ کی نیٹو پر تنقید اور پاکستان کا شکریہ، ’امریکی ناکہ بندی جاری رہی تو آبنائے ہرمز بھی کھلی نہیں رہے گی‘، قالیباف

بی بی سی اردو  |  Apr 17, 2026

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی بقیہ مدت کے دوران آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کے لیے ’مکمل طور پر کھلی‘ ہے۔ تاہم جہازرانی پر نظر رکھنے والے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ درحقیقت بہت کم بحری جہازوں نے اس راستے سے گزر کیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکہ کی بحری ناکہ بندی معاہدے تک نافذ رہے گیامریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی اطلاعات اور ٹرمپ کی جانب سے معاہدہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کا دورہ کرنے کے عندیے کے بیچ اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیںایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ اگر ایران کی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی جاری رہی تو آبنائے ہرمز کھلی نہیں رہ سکتی۔ایران کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اسرائیل اور لبنان کے درمیان دس روزہ جنگ بندی کا آغاز ہوا جس کے بعد بیروت میں خوشی کے مظاہرے اور آتش بازی دیکھی گئیچھ ہفتوں پر محیط اس تنازع کے دوران لبنان میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہر پانچ میں سے ایک شخص بے گھر ہوا ہےاسرائیل کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں اس کے دو شہری اور 13 فوجی مارے گئے ہیں

ٹرمپ کی نیٹو پر تنقید اور پاکستان کا شکریہ، ’امریکی ناکہ بندی جاری رہی تو آبنائے ہرمز بھی کھلی نہیں رہے گی‘، قالیباف

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More