جنگ بندی میں توسیع نہیں کرنا چاہتا، مذاکراتی وفد بھیجنے کے سوا ایران کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ

بی بی سی اردو  |  Apr 21, 2026

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس مذاکراتی وفد پاکستان بھیجنے کے سوا کوئی راستہ نہیں اور یہ کہ وہ جنگ بندی میں توسیع نہیں کرنا چاہتےامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس منگل کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق تاحال کوئی بھی وفد پاکستان روانہ نہیں ہوادونوں فریقین نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہےاسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی کی تیاریاں کی جا رہی ہے لیکن پھر بھی ابہام موجود ہے۔ پاکستان نے امریکہ اور ایران کو جنگ بندی میں توسیع کی تجویز دی ہےٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر دوبارہ بمباری شروع ہو سکتی ہے۔ جبکہ ایران کے پارلیمانی سپیکر قالیباف کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ دوبارہ لڑائی شروع ہوئی تو تہران ’میدانِ جنگ میں نئے پتے کھیلنے کی تیاری کر رہا ہے‘

جنگ بندی میں توسیع نہیں کرنا چاہتا، مذاکراتی وفد بھیجنے کے سوا ایران کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More