پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے لیے پلے آف ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ تین مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے جبکہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بننے والی حیدر آباد کنگز مین نے آخری چار ٹیموں میں جگہ بنا لی ہے۔
اتوار کو کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی اُمیدیں پی ایس ایل 11 میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والی ٹیم ’راولپنڈیز‘ سے تھی۔
راولپنڈیز کا مقابلہ حیدر آباد کنگز مین کے ساتھ تھا جس میں گلین میکسویل، مارنس لبوشین اور صائم ایوب جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل تھیں۔
’راولپنڈیز‘ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اُن کے لیے بہتر ثابت نہ ہو سکا۔ گلین میکسویل نے اپنی روایتی جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 70 رنز بنائے، جن میں تین چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔
کوشال پریرا 30 گیندوں پر 50 جبکہ عثمان خان 26 گیندوں پر 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حیدر آباد کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 244 رنز بنائے۔
حیدر آباد کے لیے آخری چار ٹیموں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے راولپنڈیز کو 158 رنز تک محدود رکھنا تھا۔ تاہم ’راولپنڈیز‘ کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں 136 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور یوں اسے 108 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
حیدر آباد کی جانب سے حنین شاہ 3٫1 اوورز میں 22 رنز کے عوض چار وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے۔
’راولپنڈیز‘ کی جانب سے عثمان خواجہ 66 جبکہ محمد رضوان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
’میں غلطی پر تھا کہ یہ شہر کی ثقافت ہے‘: کراچی میں ’پان کی پچکاریوں‘ سے متعلق بیان پر عامر سہیل کی معذرتپی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل میں شامل ہونے والے سری لنکن کھلاڑی کی ’معذرت‘ اور ایک سال کی پابندیبال ٹیمپرنگ کا الزام، پی سی بی نے فخر زمان پر دو میچوں کی پابندی لگا دی’دی ہنڈرڈ‘ میں ابرار احمد کو شامل کرنے پر گواسکر کی تنقید: ’پاکستانی کھلاڑیوں کو ملنے والے معاوضے کا انڈین فوجیوں کی ہلاکت میں بالواسطہ کردار ہے‘لاہور قلندرز پی ایس ایل 11 سے باہر
اتوار کو جب حیدر آباد کی ٹیم راولپنڈیز کے خلاف میچ میں اُتری تو اسے نہ صرف راولپنڈیز کے خلاف یہ میچ جیتنا تھا بلکہ پلے آف مرحلے تک رسائی کے لیے اسے یہ میچ بڑے مارجن سے جیتنا بھی ضروری تھا۔
لاہور قلندرز کی نظریں بھی اس میچ پر تھیں، تاہم حیدر آباد کی ٹیم اس میچ میں الگ ہی رنگ میں نظر آئی اور میچ جیتنے کے لیے ’راولپنڈیز‘ کو ایک بڑا ہدف دیا۔
پی ایس ایل 11 میں ہر ٹیم نے 10، 10 میچز کھیلنے تھے۔ لیگ میچز میں حیدر آباد اور لاہور قلندرز کے پوائنٹس برابر رہے، تاہم بہتر رن ریٹ پر حیدر آباد کی ٹیم پلے آف مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ دونوں ٹیموں نے 10، 10 میچز کھیلے جن میں سے پانچ میں انھیں کامیابی ملی۔
’راولپنڈیز‘ کی ٹیم 10 میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکی۔
Getty Images’یہ ناقابلِ یقین ہے‘
کرکٹ کمنٹیٹر بازید خان نے ایکس پر لکھا کہ حیدر آباد کا پلے آف مرحلے تک پہنچنا ناقابل یقین لگتا ہے۔ پی ایس ایل 11 کے دوران اُنھیں نظرانداز کیا جا رہا تھا۔
سپورٹس جرنلسٹ فیضان لکھانی نے لکھا کہ حیدر آباد کی ٹورنامنٹ میں واپسی شاندار رہی۔ وہ لگاتار چار میچ ہارے، پھر لگاتار چار فتوحات کے ساتھ وہ واپس آئے۔ نویں میچ میں بڑی شکست کے باوجود اُنھوں نے آخری میچ میں اپنا رن ریٹ بہتر بنا کر دفاعی چیمپئن کو باہر کر دیا۔
شیری نامی صارف نے فاسٹ بولر محمد عامر کی کارکردگی پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ اُنھوں نے چار اوورز میں 57 رنز دیے، یہ اُن کا کریئر کا سب سے مہنگا سپیل تھا۔
سابق آف سپنر سعید اجمل نے راولپنڈیز کے بلے باز عثمان خواجہ پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ سائنسدان عثمان خواجہ نے اپنی پوری کوشش کی لیکن لاہور قلندرز باہر ہو گئی اور حیدر آباد کنگز مین پلے آف میں پہنچ گئی۔
سپورٹس جرنلسٹ سہیل عمران نے لکھا کہ ’یقین نہیں آ رہا کہ لاہور قلندرز باہر ہو گئی ہے۔ لیکن حیدر آباد کو مبارکباد۔‘
عبداللہ نامی صارف نے لکھا کہ 244 رنز بنانا آسان نہیں تھا، لیکن حیدر آباد نے یہ کر دکھایا، اب کوئی وجہ نہیں لگتی کہ وہ یہ ٹرافی جیت نہ سکیں۔ ہارڈ لک لاہور قلندرز۔
بابر خان نامی صارف نے لکھا کہ لاہور قلندرز وہ واحد ٹیم بن گئی ہے جو سات مرتبہ گروپ سٹیج سے باہر ہوئی۔
عمران صدیقی نے لکھا کہ حیدرآباد کی طرف سے یہ ناقابل یقین کرکٹ ہے۔
خیال رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل کے پہلے سیزنز میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی تھی، لاہور قلندرز نے سنہ 2022 میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کی۔
سنہ 2023 میں لاہور فاتح رہا جبکہ 2025 میں تیسری مرتبہ لاہور قلندرز نے کامیابی حاصل کی۔ پی ایس ایل 11 میں بھی لاہور کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔ تاہم شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں یہ ٹیم گروپ سٹیج سے ہی باہر ہو گئی ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار بس پر پتھر سے حملہ: جب انضمام الحق ’بال بال بچے‘ اور پاکستان نے انڈیا میں ون ڈے سیریز کے باقی تمام میچ جیتےپی ایس ایل کے ڈرافٹ میں مائیک کی خرابی پر فینز برہم، ڈیوڈ وارنر ’سب سے مہنگے کھلاڑی‘وہ تین کرکٹرز جو انڈیا اور پاکستان دونوں کے لیے کھیلےآئی سی سی کی آمدن میں انڈیا کا حصہ سب سے زیادہ کیوں اور پاکستان کو اس پر کیا اعتراض ہے؟