News Search
Home News Dictionary TV Channels Names Weather Live Cricket Videos Photos Results Naats
Home Taza Tareen
افغان فورسز کی چمن میں بلااشتعال فائرنگ، 1 شہری شہید، 18 افراد زخمی     چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ، 4 ایف سی جوان زخمی، آئی ایس پی آر     راجن پور: تھانہ محمد پور کی حدود میں فائرنگ،4افراد جاں بحق 1زخمی     وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو لوڈ شیڈنگ فری بنانا ہے، عابد شیرعلی     آخری دن میزبان بولنگ کا ہمارے پاس جواب نہ تھا، مصباح الحق     بارباڈوس:ویسٹ انڈیزکےہاتھوں پاکستان کوعبرتناک شکست     سرحد پار سے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، چمن سرحد بند     ’مکی‘ اور ’منی‘ حقیقی زندگی میں میاں بیوی تھے     پاناما کیس، سپریم کورٹ کا آج ہی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ     پنجاب: مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، 41 افراد گرفتار     
Urdu News
Maulana Tariq Jamil
a
Naat Khawan
Amjad Sabri Farhan Ali Qadri
Fasih Uddin Soharwardi Ghulam Mustafa Qadri
Imran sheikh Attari Junaid Jamshed
Owais Raza Qadri Shahbaz Qamar Faridi
Syed Mohammad Furqan Qadri Ummeh Habiba
Waheed Zafar Qasmi Zulfiqar Ali
UrduWire Names Directory
Muslim Names Arabic Names
Muslim Boy Names Muslim Girl Names
Pictures Gallery
Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World Cleaning The Kaaba Area - One Of The Best Jobs In The World
Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan Kallar Kahar beautiful Motorway road view, Pakistan
Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi Samzu Water Park Pictures Ticket Price 2015 & Location in Karachi
View all Pictures

 

Home >> Urdu News >> Nawai Waqt
کھیلوں کی خبریں Share your views
چیئرمین پی سی بی نے مصباح الحق کو عمران خان سے بہتر کپتان قراردیدیا [نوائے وقت] 04 May, 2017

 پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریار خان نے مصباح الحق کو عمران خان سے بہتر کپتان قراردیدیا اورپاکستانی قوم کو پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کرانے کی نوید بھی سنا دی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی عبدالقہار خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان نے مستقبل کے پروگراموں پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مئی میں سرینہ ہوٹل کی برانچ کھل جائے گی اور غیر ملکی ٹیمیں کراچی کے ہوٹل میں ٹھہریں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ مئی میں ایک بائیو مکینکل لیبارٹری کھول رہے ہیں اور اب ٹیسٹنگ کیلے کھلاڑیوں کو بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا جبکہ آئی سی سی کا وفد مئی میں لیبارٹری کو دیکھنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گا ۔بگ تھری کے تحت بھارت کی وعدہ خلافیوں سے ہونیوالے مالی نقصان پر بی سی سی آئی کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے جس کا جواب وہ ایک ہفتے میں دینے کا پابند ہے ۔کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر رامیش کمار کی جانب سے دانش کنیریا پر عائد پابندی کا جواب دیتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ دانش کنیریا پر انگلینڈکرکٹ بورڈ نے پابندی لگائی اورآئی سی سی کے دس ممالک میں سے کوئی پابندی عائد کر ے تو سب کو پیروی کرنا ہوتی ہے.دانش کنیریا کے حوالے سے ہمارے ہاتھ  بندھے ہوئے ہیں۔ممبر کمیٹی ماجد علی نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں جاوید میاں داد جیسے کوچ موجود ہیں جن کوکرکٹ کی اکیڈمی کہا جاتا ہے تو غیر ملکی کوچز کو بھاری معاوضے پر کیوں بلایا جاتا ہے ؟ جس پر چیئرمین پی سی بی نے جواب دیا کہ جاوید میانداد کو تین سے چار مرتبہ آزمایا اور ان کی تعلیم کم ہو نے کے باعث وہ ڈیلیور نہیں کرسکے ہم پاکستان میں کوچز ہیں ان کو اوپر لائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کرکیٹ کی ٹیسٹ ٹیم نمبرون ٹیم بن چکی ہے اورمصباح الحق عمران خان سے بھی بہتر کپتان ثابت ہوئے مگردکھ کی بات ہے وہ ریٹائرڈ ہو رہے ہیں اور ان کا اب ریٹائرمنٹ کا وقت قریب آگیا ہے ۔انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ رواں مہینے کراچی میں سرینا ہوٹل کی تعمیر مکمل ہو جائے گی جس کے بعد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی وہاں قیام کرسکیں گے.پاکستان سپر لیگ ے ذریعے ہم دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان میں امن قائم ہو چکا ہے اور یہاں میچز کھیلے جا سکتے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ جلد کراچی جاکر وزیراعلی سندھ سے ملاقات کریں اس کے علاوہ کور کمانڈر سے بھی ملاقات کر کے سکیورٹی کی گارنٹی لی جائے گی اورآئی سی سی سے جلد کراچی کی سکیورٹی کلیئرنس کروائی جائیگی۔سکیورٹی کلیئرنس کے بعد پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں منعقد کرایا جائے گا۔انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ مکی آرتھر نے ہماری ٹیم کو آگریسو بنا دیا ہے،انضمام الحق بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،ہمیں نوجوان نسل کو آگے لانا ہے،حسن علی اور بابر اعظم اور دیگر نوجوانوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا،ورلڈ الیون ستمبر میں تیار ہو رہی ہے جس میں نوجوان ممبر ہوں گے.باہر کے کرکٹر یہاں آکر کھلیں گے.نوجوان کرکٹر کی پروموشن انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ انڈر 13چیمپئن شپ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے.ہم گراس روٹ لیول پر نوجوانوں کو تیار کر رہے ہیں .سکول چیمپئن شپ کی سربراہی عبد الحمید کاردار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صرف دس سال پرانی وویمن کرکٹ ٹیم ہے.ہماری وویمن ٹیم ایشیا کپ بھی جیتی ہے.کراچی میں آغا خان سے اپیل کی ہے کہ اپنا ہوٹل کھولیںتاکہ وہاں باہر سے کھلاڑی آکر کھیل بھی سکتے ہیں اور ٹھہر بھی سکتے ہیں۔اس پر کمیٹی ممبر رانا محمد افضل نے کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے کراچی کا مسئلہ حل کیا جائے ،ورنہ تاثر دیا جائے گا کہ پنجاب کراچی کا حق کھا رہا ہے#/s#(حسن)


View News As Image
Post Your Comments
Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.

Name: Email:(Will not be shown) City:
Enter The Code:

 
Home | About Us | Contact Us |  Profiles |  Privacy Policy & Disclaimer | What is Meta News?
Top Searches: Jang News Cricinfo Express Tribune,  , SSC Part 1 Results 2016   Dunya News Bol News Live Samaa News Live Metro 1 News Waqt News Hum TV PTV Sports Live KTN News
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on "as it is" based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Please read more!

UrduWire.com - First ever Urdu Meta News portal