گلوکار ہارون نے مداحوں کوخوش کردیا

بول نیوز  |  Apr 25, 2020

پاکستانی پاپ گلوکار ہارون رشید نے 10 سال کے طویل عرصے کے بعد میوزک انڈسٹری میں واپسی اختیار کرنے کے بعد مداحوں کوخوش کردیا۔

گلوکار ہارون نےاپنا نیا گانا ‘ڈھونڈوں گا’ ریلیزکیا ہے جس کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ہارون کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گانے کا لنک شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے وضاحت دی کہ ’10 سالوں میں اپنی پہلی سولو میوزک ویڈیو ڈھونڈوں گا شیئر کرنے پر بے حد پرجوش ہوں’۔

Super excited to share my first solo #musicvideo in 10 years. #Dhundoonga. The #facebook upload got 300k views in a few hour’s now sharing the #Youtube link. Enjoy. Do read the interesting history behind the song on the youtube notes. #Haroonnewsong https://t.co/r2HazgE7Uf

— Haroon (@TheRealHaroon) April 22, 2020

انہوں نےیوٹیوب پر اپنے گانے کی ویڈیو کو ریلیز کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے اس گانے کی ویڈیو چند سال قبل بنائی تھی لیکن اسے ریلیز نہیں کیا تھا کیونکہ میں برکا ایونجر کے ساتھ مصروف تھا اور اسے جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا’۔

ہارون نے مزید لکھا کہ ‘اب ہم سب گھر میں ہیں اور ہمارے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ اپنے اِس گانے کو ہی ریلیز کردیا جائے’۔

گلوکار کے گانا ریلیز کرنے کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اس گانے کو بے حد پسند کیاجا رہا ہے اور مداحوں کا کہنا ہے کہ ہارون نے ایک مرتبہ پھر انہیں اپنا بچپن یاد دلا دیا ہے۔

 ہارون کے نئے گانے ‘ڈھونڈوں گا’ کو یوٹیوب پر اب تک 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More