ناسااوراسپیس ایکس کے تاریخی خلائی مشن کا آغاز

جی این این  |  Jun 01, 2020

واشنگٹن :امریکہ میں پہلی بار پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت انسان کو خلا میں بھیج دیا گیا ہے اور دو خلا نورد اسپیس ایکس کمپنی کے تیار کردہ راکٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناسا کے خلا باز پرائیویٹ خلائی گاڑی سے فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹر سے مشن پر روانہ ہوئے ہیں اوراسپیس ایکس ناسا کے خلابازوں کو خلا میں بھیجنے والی پہلی نجی کمپنی بن گئی ہے۔خلابازوں ڈگلس ہرلی  اور رابرٹ بیہنکن گرینیج  معیاری وقت کے مطابق  اتوار کو سہ پہر ساڑھے تین بجے خلائی سٹیشن میں پہنچ جائیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More