امریکی قید میں رہنے والے ایرانی سائنسدان کورہاکردیاگیا

سماء نیوز  |  Jun 02, 2020

امریکی قید میں رہنے والے ایران کے معروف سائنسدان کو رہا کرکے ایران بھیج دیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق قید سے رہائی پانے والے ایرانی سائنسدان کیلئے طیارہ امریکا روانہ کیا گیا۔ سائرس اصغری کو لینے کے لیے ایرانی طیارہ امریکا پہنچا۔

گزشتہ ماہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی جانب سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایرانی سائنسدان سائرس اصغری ہر طرح کے الزامات سے بری ہو چکے ہیں، کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر وہ بہت جلد ایران واپس آ جائیں گے۔

رہا ہونے والے 59 سالہ ایرانی سائنسداں سائرس اصغری امریکا میں اوہائیو یونیورسٹی سے تجارتی دستاویزات چوری کرنے کے الزامات کی وجہ سے قید تھے، تاہم انہیں نومبر سال 2019ء میں ہی بری کردیا گیا تھا، مگر اس کے باوجود امریکا کے امیگریشن ادارے نے انہیں ایران واپس آنے سے روک رکھا تھا۔

انسٹا گرام پر موجود پوسٹ میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا طیارہ محو پرواز ہے اور جلد ہی وہ تہران کی سرزمین پر ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے سائرس کی اہلیہ اور خاندان کو بھی مبارک باد پیش کی۔

سائرس کو دستاویزات چرانے کے الزام میں اس وقت حراست میں لیا گیا، جب وہ امریکی بحریہ کے ایک ریسرچ پروجیکٹ سے منسلک تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More