سونے کی قیمت میں مزید 300 روپے اضافہ

سماء نیوز  |  Jun 02, 2020

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، تین روز کے دوران فی تولہ سونا 1200 روپے اور فی اونس 14 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج (منگل 2 جون کو) سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے سے 98 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونا 257 روپے مہنگا ہوکر 84 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 7 ڈالر اضافے سے 1740 ڈالر پر آگئے۔

گزشتہ تین روز کے دوران فی تولہ سونا 1200 روپے اور فی اونس 14 ڈالر مہنگا ہوچکا جبکہ کے بعد سے فی تولہ سونا 1800 روپے اور فی اونس 16 ڈالر اوپر چلا گیا۔

پاکستان میں 16 اپریل 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ایک ہزار روپے تک پہنچ گئے تھے۔ اس سے قبل 2011ء میں عالمی مارکیٹ میں سونا 1900 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک چلا گیا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1050 روپے اور دس گرام 900.20 روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.18 ڈالر مہنگی ہو کر 18.12 ڈالر ہوگئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More