باکسر محمدعلی کی چوتھی برسی آج منائی جائیگی

نوائے وقت  |  Jun 03, 2020

لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) عظیم باکسر محمد علی کی چوتھی برسی آج منائی جائیگی۔ دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جن میں ان کے مداحوںکی جانب سے ان کو یاد کرتے ہوئے ان کی باکسنگ کی فتوحات کیساتھ ساتھ ان کی شخصیت کو بھی اچھے الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاجائیگا اوران کیلئے دعائے مغفرت کی جائیگی۔عظیم باکسر محمد علی کلے 3 جون 2016 کو طویل علالت کے بعد 74 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More