بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، امریکی صدر

ہم نیوز  |  Jun 03, 2020

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ابراہم لنکن کے بعد سیاہ فام کمیونٹی کیلئے سب سے زیادہ کام کیا۔

My Admin has done more for the Black Community than any President since Abraham Lincoln. Passed Opportunity Zones with , guaranteed funding for HBCU’s, School Choice, passed Criminal Justice Reform, lowest Black unemployment, poverty, and crime rates in history…

— Donald J. Trump (@realDonaldTrump)

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے40 سال سے سیاست میں ہونے کے باوجود کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن ساری زندگی سیاسی طور پر کمزور رہا۔

Sleepy Joe has been in politics for 40 years, and did nothing. Now he pretends to have the answers. He doesn’t even know the questions. Weakness will never beat anarchists, looters or thugs, and Joe has been politically weak all of his life. LAW & ORDER!

— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) June 2, 2020

امریکی سیاہ فام شخص کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد امریکہ میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جس کے بعد واشنگٹن سمیت تقریباً 13 شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں امریکی سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری، واشنگٹن میں کرفیو

سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر دیگر ممالک میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

شکاگو میں احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی سے پولیس اہلکاروں سمیت12سے زائد افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جب کہ مختلف شہروں میں100 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

نسلی تعصب کے خلاف ہونے والے مظاہرے امریکہ کے 30 شہروں تک پھیل چکے ہیں اور لاس اینجلس سمیت 12 شہروں میں کرفیو نافذ ہے۔ پرتشدد مظاہروں کو روکنے کے لیے 14 ریاستوں میں نیشنل گارڈز طلب کر لیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More