لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

جی این این  |  Jun 03, 2020

لاہور :لاہورسمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ہونے والی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوارہوگیا اور آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں ۔تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔ بارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، اورسڑکیں بارش کے پانی میں ڈوب گئیں جس کی وجہ سے صبح سویرے ٹریفک کی روانی میں خلل واقع ہوا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More