رکن خیبرپختونخوا اسمبلی میاں جمشید کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

سچ ٹی وی  |  Jun 03, 2020

خاندانی ذرائع کے مطابق میاں جمشید کی نمازجنازہ شام 6بجے نوشہرہ میں ادا کی جائے گی۔ میاں جمشید کاکاخیل کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ ہفتے مثبت آیا تھا۔

کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا لیکن بعد میں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انہوں نے کچھ عرصہ قبل نوشہرہ کینٹ میں کورونا وائرس سے متاثر گھر کا دورہ بھی کیا تھا اور وہاں کے مکینوں کو علاج کی یقین دہانی کرائی تھی۔ میاں جمشید کاکاخیل کلثوم اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج تھے۔

گزشتہ روز سندھ کے صوبائی وزیر برائے انسانی بستی مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے تھے۔ مرتضیٰ بلوچ کا 14 مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ غلام مرتضیٰ بلوچ18 دن کورونا وائرس میں مبتلا رہنے کے انتقال کر گئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کا انتقال بھی کورونا وائرس سے ہوا تھا۔ گوجرانوالہ سے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بننے والی شاہین رضا کو رواں ہفتے گوجرانوالہ سے لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ میو اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ شاہین رضا پاکستان میں پہلی سیاستدان ہیں جن کا کوویڈ 19 کے باعث انتقال ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More