دنیا بھر میں کورونا کے وارجاری

نوائے وقت  |  Jun 03, 2020

دنیا بھر میں کورونا کے وارجاری ، برازیل میں ایک روزمیں 1262 افرادلقمہ اجل بن گئے ۔ کورونا سے دنیا بھرمیں 3لاکھ 82ہزارسے زائد افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ 64 لاکھ 85ہزارسےتجاوز کر گئی ۔دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا ، مہلک وائرس سے دنیا بھرمیں اب تک اموات کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزارسے زائد ہوچکی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 64لاکھ 85 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ امریکا میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 108,059ہوگئی ۔ امریکا میں مریضوں کی تعداد18 لاکھ 81 ہزار205 ہوچکی ہے۔ برازیل میں ہلاکتیں فرانس سے بھی بڑھ گئیں اوربرازیل میں اموات خطرناک حدتک بڑھ گئی، برازیل میں ایک روزمیں ایک ہزار262 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ مجموعی تعداد31ہزار سے زائدہوچکی ہے ،برازیل میں  مریضوں کی تعداد5 لاکھ 58ہزار237 ہے۔روس میں 5,037 سے زائد افرادہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار741 ہوگئی ہے، اٹلی میں کورونا سے 33ہزار530 افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 233,515 ہوگئی ۔اسپین میں 27 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ اسپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 87 ہزار 12 ہوچکی ہے ۔ فرانس میں کورونا سے 28 ہزارسے زائد اموات اور مریضوں کی تعداد151,325  ہے۔ برطانیہ میں کوروناسے 39 ہزارسے زائد افرادہلاک اور2 لاکھ 77 ہزارسے زائدافراد متاثر ہیں ۔بیلجئیم میں کورونا سے 9505، جرمنی ، 8674،پیرو 4,767   افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ایران میں 7ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک جبکہ 157,562  متاثر ہوئے ہیں ۔ سعودی عرب میں 549 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مریضوں کی تعداد85 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ترکی میں 4,585 سے زائدافراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 65 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ بھارت میں 207,191  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 5,829افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ کورونا سے دنیا بھرمیں 30لاکھ 67ہزار 598 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔  رواں ماہ چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا

رواں ماہ چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More