سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بول نیوز  |  Jul 10, 2020

کوئٹہ کی مقامی عدالت نے بچی کے اغواء میں معاونت کے کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر کوئٹہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے پولیس کو سرفراز بگٹی کوگرفتار کرکےعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ سینیٹر سرفراز بگٹی پر کوئٹہ سے ایک 9 سالہ بچی کے اغواء میں معاونت کا الزام ہے۔بچی ماریہ کی نانی کی جانب سے کوئٹہ میں سرفراز بگٹی کے خلاف بچی کے اغواء میں معاونت کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

اس سے قبل بھی بلوچستان ہائیکورٹ سے بھی سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More