ای او بی آئی ملازمین کی پینشن چھ ہزار سے بڑھا کر ساڑے آٹھ ہزار تک کردی ہے، زلفی بخاری

اب تک  |  Jul 10, 2020

اسلام آباد: (10 جولائی 2020) معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ای او بی آئی ملازمین کی پینشن چھ ہزار سے بڑھا کر ساڑے آٹھ ہزار تک لے گئے ہیں۔ سہولت کارڈ سے ملازمین کو ایک ہزار روپے بچیں گے، اس کارڈ سے 80 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا۔ یہ وزیر اعظم کی مدینہ کی ریاست کے ویژن کے عین مطابق ہے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے مدینہ کی ریاست کے ویژن کے مطابق سہولت کارڈ سے مشکل وقت میں 80 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا۔ جبکہ پانچ ضروری اشیاء پر رعایت دی جائے گی۔

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان نے کہا کہ ای او بی آئی کیلئے ہم نے سہولت کارڈ کا آغاز کیا ہے۔ ملازمین کو آٹا، چینی، چاول، گھی اور دالیں ریاعتی نرخ پر دیں گے۔

ذوالقرنین علی خان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت 60 روپے بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ وزیر اعظم کی اجازت کے بغیر قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More