صرف 22ماہ بعد مسلم لیگ (ن ) حکومت گرانے کے انتہائی قریب پہنچ چکی تہلکہ مچادینےوالا انکشاف ہو گیا

روزنامہ اوصاف  |  Jul 13, 2020

اسلام آباد ـ(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن )حکومت گرانے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر رئوف کلاسرا کا کہناتھاکہ جو کچھ نوازلیگ کرگئی تھی انھیں تو 22سال دوبارہ کھڑا نہیں ہونا چاہیے لیکن اس کا کریڈٹ دیجئے عمران خان کو جنھوںنے یار دوستوں،لاڈلوں،چندہ گروپ اور نالائقوں کو وزراتیں دیں جنہوں نے مال بنانا شروع کیا کہ صرف 22 ماہ بعد نہ صرف دوبارہ کھڑے ہوگئے ہیں بلکہ حکومت گرانے کے قریب ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے کہا گیا کہ ’’عمران خان اور ان کی کابینہ پہ تنقید اور کرپشن بے نقاب کرنے کا یہ مطلب کیوں لیا جاتا ہے کہ نواز شریف یکدم معصوم ہوگئے؟‘‘ ۔صارف کو جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ’’ویسے داد دیں عمران خان صاحب کو کہ نواز لیگ جس کو 22 برس کھڑا نہیں ہونا چاہئے تھا کہ اتنا کچھ کر گئے تھے لیکن خان صاحب نے یار دوستوں،لاڈلوں،چندہ گروپ اور نالائقوں کو وزراتیں دیں جنہوں نے مال بنانا شروع کیا کہ صرف 22 ماہ بعد نہ صرف دوبارہ کھڑے ہوگئے ہیں بلکہ حکومت گرانے کے قریب ہیں‘‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More