اسلام آبادہائیکورٹ نےپب جی گیم کوبحال کردیا

سماء نیوز  |  Jul 24, 2020

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم کو بحال کردیا ہے اورپب جی پرپابندی کیخلاف دائر درخواست منظور کرلی ہے۔پی ٹی اے نے آن لائن گیم پب جی پرپابندی عائد کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم کو بحال کرتے ہوئےپب جی پرپابندی کیخلاف دائر درخواست منظور کرلی ہے۔عدالت تفصیلی فیصلےمیں پی ٹی اے کیلئے ہدایات جاری کرےگی۔جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

جسٹس عامر فاروق نے یکم جولائی کو پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم کو معطل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 14 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پی ٹی اے نے گیم کو بحال کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پاکستان میں گیم چلانے والی کمپنی اور گیم کے کھلاڑیوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ان کا موقف تھا کہ وہ نیشنل چیمپین شپ جیت چکے ہیں اور انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینے چاہتےہیں،اس لئے پابندی ختم کی جائے۔

کمپنی نے عدالت کو بتایا تھا کہ اِن کو سننے بغیر پی ٹی اے نے پابندی عائد کی ہے۔ عدالت نے پی ٹی اے سے تفصیلی جواب مانگا تھا۔ پی ٹی اے کا موقف تھا کہ اس گیم کی وجہ سے خودکشیوں کورجحان بڑھ رہا ہے اورلاہور پولیس کی رپورٹ کا حوالے بھی دیاگیا تھا۔ پی ٹی اے نےگیم میں موجود کچھ مذہبی معاملات کا حوالہ بھی دیا تھا اوراِن کو بنیاد بناکر پابندی لگائی ہے۔ تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کی رپورٹ پرعدم اعتماد کا اظہارکیا تھااورکہا گیا تھا کہ پی ٹی اے کی جانب سے حقائق نہیں بتائے جارہے۔

عدالت نے مزید ہدایت دی تھیں کہ درخواست گزار اور متعلقہ فریق اس کو سننے بغیر فیصلہ نہ کیا جائے اور پہلے انھیں سنا جائے۔ اس دوران 9 جولائی کو پی ٹی اے میں سماعت ہوئی تھی جب میں پب جی کے کھلاڑی اور دیگر متعلق فریق پیش ہوئے تھے تاہم فریقین نے پی ٹی اے کے اقدامات پر مطمئن نہیں تھے۔

اس سے قبل پی ٹی اے نے9 جولائی کی سماعت کا فیصلہ سنایا تھا اور پب جی پر پابندی عائد کی تھی۔ اس فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کی روشنی میں 9 جولائی کی تفصیلی سماعت کے بعد پی ٹی اے نے پب جی پر پابندی کا فیصلہ کیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سماعت میں دلچسپی کی حامل دیگر پارٹیوں نےبھی شرکت کی تاہم پب جی انتظامیہ کی طرف سے تعاون نہیں کیا گیا۔ پب جی انتظامیہ سے سیشنز، پاکستان میں استمعال کنندگان کی تعداد پوچھی گئی تھی۔

پب جی پرپابندی:گیم سےتشددکاکیاتعلق ہے؟پی ٹی اے کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ کمپنی کی طرف سے نافذ کردہ کنٹرولز کی تفصیلات طلب کی تھیں تاہم پب جی کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے یکم جولائی سے پب جی گیم پرعارضی پابندی عائد کررکھی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ اوراسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ پی ٹی اے کو بھیجا تھا۔

پب جی گیم کے نوجوانوں پر نفیساتی اثرات کے باعث بندش کا فیصلہ کیا گیا۔پچھلے ماہ لاہورمیں 2 بچوں نے گیم کھلینےکی اجازت نہ ملنے پر خود کشی کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More