انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دوسرا ایک روزہ میچ آج کھیلاجارہاہے

اب تک  |  Aug 02, 2020

ساؤتھمپٹن: (1 اگست 2020) انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔ انگلینڈ نے پہلا ون ڈے چھ وکٹوں سے جیتا آئرش ٹیم کو سیریز برابرکرنے کے لیے لازمی فتح کی ضرورت ہے۔

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج ساؤتھمپٹن میں کھیلاجارہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔ سیریز کا پہلا میچ اوون مورگن الیون نے چھ وکٹوں سے جیت کرایک صفرکی برتری حاصل کی اورآئی سی سی سپرلیگ میں پہلے دوپوائنٹس بھی اپنے نام کیے۔ انگلینڈ کے سام بلنگز نے کیریئرکی تیسری نصف سنچری بنائی اوراپنا بہترین اسکور سڑسٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی نے تیس رنز دیکر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔

آئرلینڈکوسیریز میں بقاکے لیے دوسرا میچ جیتناضروری ہے۔ انگلش ٹیم آج کامیچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لے گی۔ آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے ون ڈے ڈیبیو پر ناقابل شکست انسٹھ رنزبنانے کے ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ انگلش ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے جبکہ آئرش ٹیم میں فاسٹ بولرجوش لٹل کوشامل کیاجاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More