پاکستان میں مزید سونا مہنگا ہوگیا

بول نیوز  |  Aug 06, 2020

ملک میں سونے کی قیمت مزید اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا ، فی تولہ سونا 800 روپے اضافے سے  1لاکھ 29 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے ۔

اس کے علاوہ دس گرام سونا 685  روپے اضافے سے 1 لاکھ 11 ہزار 25 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 9 ڈالرز اضافے سے 2050 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے۔

سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ

یاد رہے اس سال سونے کی قیمت میں کوروناکے باعث 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہےجبکہ گذشتہ 30 دنوں کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 186.77 ڈالر کا اضافہ ہوا اور 6 ماہ کے دوران 30 فیصد اضافے کے ساتھ سونا 415 ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More