کلبھوشن کا دہشت گردی کا اعتراف، پاکستان نے بھارتی جاسوس کو سزا دینے کا اعلان کر دیا

سچ ٹی وی  |  Aug 06, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کلبھوشن کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی ہے، جس کےبعد ہم نے اسے ٹرائل کا حق دیا۔ لیکن کلبھوشن خود دہشت گردی کا اعتراف کر چکا ہے جس کے بعد اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

مزید بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن دہشت گردی کا اعتراف کر چکا ہے، اس وقت مودی کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔ بھارت کے ساتھ موجودہ حالات میں گفت شنید نہیں ہو سکتی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی دہشتگرد کلبھوشن معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ لارجربنچ کیلئے عابد حسن منٹو، حامد خان اور مخدوم علی خان عدالتی معاون مقرر کردیے گئے۔ حکومتی آرڈیننس سے عالمی عدالت کے خدشات کو دورہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی دہشتگرد کلبھوشن معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ لارجربنچ کیلئے عابد حسن منٹو، حامد خان اور مخدوم علی خان عدالتی معاون مقرر کردیے گئے۔

عدالت نے کہا کہ حکومت نے آرڈیننس جاری کرکے عالمی عدالت کے خدشات کو دور کیا ۔آرڈیننس کے ذریعے سزا کے عدالتی جائزہ کی راہ ہموار کی گئی۔

فی الحال کلبھوشن کیلئے خود وکیل مقرر کرنے سے اجتناب کررہے ہیں۔

بھارت اور کلبھوشن کو موقع دیتے ہیں خود وکیل مقرر کریں۔

وفاقی حکومت کو حکم دیتے ہیں کہ عدالتی فیصلے سے متعلق بھارت اور کلبھوشن یادیو کو آگاہ کیا جائے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کیلئے سرکاری وکیل مقرر کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More