ٹک ٹاک نے اردو میں گائیڈ لائنز جاری کردیں

سماء نیوز  |  Aug 06, 2020

ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کیلئے اردو میں تازہ ترین ہدایات جاری کردیں۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ٹک ٹاک سے ہٹائی جانیوالی ویڈیوز میں پاکستان ٹاپ 5 ممالک میں شامل ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری تازہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کا مقصد پاکستان میں ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں کیلئے مددگار اور خوش آئند ماحول برقرار رکھنا ہے۔

پاکستان میں مقبولیت کے پیش نظر اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی غرض سے ٹک ٹاک نے، اردو زبان میں بھی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز جاری کردیں، جو پاکستان میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کیلئے مددگار ثابت ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی ٹیموں نے ایپلی کیشن سے ایسا مواد ہٹادیا ہے جو کمیونٹی گائیڈ لائنز کیخلاف تھا اور ایسے اکاؤنٹس کو معطل یا بند کردیا ہے جو شدید یا مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے تھے۔

ٹک ٹاک کے پاس تربیت یافتہ ماڈریٹرز کی ٹیم موجود ہے جو ایسے مواد کا جائزہ لینے اور اْسے ہٹانے میں مدد فراہم کرتی ہے، بعض معاملات میں یہ ٹیم تیاری کے مراحل میں موجود کونٹینٹ یا خلاف ورزی کا انداز رکھنے والے مواد مثلاً خطرناک چیلنجز یا نقصاندہ غلط اطلاعات کو ہٹادیتی ہے۔

ٹک ٹاک میں رپورٹنگ فیچر بھی موجود ہے جس کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کرنیوالے نامناسب مواد یا اکاؤنٹ کے بارے میں شکایت کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More