رنگ گورا کرنےکی کوشش میں اپنا بہت سارا وقت ضائع کیا

سماء نیوز  |  Aug 07, 2020

انڈین اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ انہوں نے بھی رنگ گورا کرنے کی غرض سے فیئرنس کریموں کا استعمال کیا تھا۔

نوازالدین صدیقی نے بھارتی جریدے کو انٹرویو کے دوران بھار تی شوبز انڈسٹری کے اس تعصبانہ رویئے سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں گہری رنگت ہونے کے نتیجے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انہوں نے رنگت صاف کرنے کے لیے رنگ گورا کرنے والی کریموں کا استعمال کیا تھا ۔

نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے رنگ گورا کرنے کی کوشش میں اپنا بہت سارا وقت ضائع کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کوئی نامور اداکار یا اداکارہ گہری رنگت کا نہیں ہے، وہ پہلے اپنی رنگت کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہو گئے تھے مگر پھر انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی گہری رنگت سے متعلق کچھ نہیں کر سکتے ہیں، اُن کے لیے یہ بہتر ہوگا کہ وہ اپنے کیریئر اور کام پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ مگر اُنہیں اس بات کی خوشی ہے کہ اُنہوں نے اپنے اصل رنگ کو قبول کرتے ہوئے اسی طرح رہنے کا فیصلہ کیا اور رنگ گورا کرنے سے متعلق ڈپریشن سے باہر آئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More