پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، کرونا لاک ڈائون اورتمام پابندیوں کیحوالے سے سب سے بڑی خبر آگئی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 07, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، کرونا لاک ڈائون اورتمام پابندیوں کیحوالے سے سب سے بڑی خبر آگئی ۔۔۔حکومت کی جانب سے کاروبار مکمل طور پر بحال کیے جانے کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت میں عائد کردہ کورونا پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ کورونا کیسز میں کمی آنے کے بعد حکومت نے پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ، ہوٹلز اور پارکس  اور مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکومتی فیصلے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا پابندیاں ختم کی جارہی ہیں اور تمام ریسٹورنٹ، ڈائن ان، کیفے، بیوٹی پارلر اورحجام کی دکانیں کھولنےکی اجازت دے دی گئی ہے۔ دکانیں معمول کےمطابق کھلی رہیں گی جب کہ مزارات، فٹنس سینٹرز بھی کھولنےکی اجازت دےدی گئی ہے۔ وفاقی دارلحکومت کےتمام چرچ بھی مکمل طور پر کھولے جارہے ہیں۔کورونا پابندیاں ختم کیے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ تمام کاروبار پر اوقات کار کی پابندی ختم کی جارہی ہے، مارکیٹس اور بازار ہفتے میں‌ ایک دن بند رہیں‌ گے۔ اسد عمر نے کہا کہ سیاحتی مقامات کےریسٹورنٹس،ہوٹلز8اگست سےکھول دینگے، سینما،تھیٹر،پبلک پارکس،میوزیم کوبھی10اگست سے کھول دیاجائے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More