پچ دیکھ کر ٹیم کا فیصلہ کریں گے، وقار یونس

سماء نیوز  |  Aug 12, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ انگلینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پچ دیکھ کر ٹیم کا فیصلہ کریں گے۔

ساوتھمپٹن سے ویڈیو لنک کانفرنس میں باولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ تجربہ کوچنگ اسٹاف کی حیثیت سے ہم کھلاڑیوں کو بتا سکتے ہیں لیکن پلان پر عمل کرنا کھلاڑیوں کا کام ہوتا ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ اظہر علی تجربہ کار ہیں ان کو معلوم ہے کہ کیسے اس دباو سے نکلنا ہے۔ امید ہے کہ اظہر علی دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرے گا۔

باولرز سے متعلق انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور محمد عباس سمیت سب باصلاحیت ہیں۔ نسیم شاہ نوجوان ہے اور بہت باصلاحیت باولر ہے جس نے پہلے ٹیسٹ میں عمدہ باولنگ کی جبکہ یاسر شاہ بہت باصلاحیت ہے اور پہلے میچ میں اس نے بھی اچھی باولنگ کی۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ نسیم کا ایکشن بالکل تبدیل نہیں ہوا کیونکہ طویل عرصے بعد کرکٹ کھیل رہے تھے اس لئے محسوس ہوا ہو کہ ایکشن تبدیل ہے۔

فواد عالم کو اگلے ٹیسٹ میں موقع دینا چاہیئے،وسیم اکرم

بولنگ کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست پر افسوس ہے جس پر شکست کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔ پہلے ٹیسٹ کے زیادہ سیشنز ہم نے جیتے لیکن  پہلے ٹیسٹ میں ہم غلط ٹائم پر سیشن ہارے جس کا نقصان ہوا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 13 اگست سے ساوتھمپٹن میں شروع ہو رہا ہے۔ قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More