قائد کے پاکستان کی طرف ہمارا سفر شروع ہوچکا ہے: وزیراعظم

جی این این  |  Aug 14, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم کے پاکستان کی طرف ہمارا سفر شروع ہوچکا ہے۔ ہم اسلامی فلاحی ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا  کہ میں قوم کو 73 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، قائد کے پاکستان کی طرف ہمارا سفر شروع ہوچکا ہے، قائد کا پاکستان جس میں تمام شہریوں کےلیے یکساں قانون کی حکمرانی ہو، ہم اسلامی فلاحی ریاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے جشن آزادی پر کشمیری عوام کےلیے پیغام میں کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں متحد ہوکر ساتھ کھڑی ہے، ہم کشمیریوں کو ہرسطح پرہرقسم کی مدد فراہم کریں گے۔ کشمیری بھارت کے غیرقانونی قبضے کےخلاف بہادری سے لڑرہے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More