کشمیریوں کو حقوق دلوانا ہم پر فرض بھی ہے اور قرض بھی، شہباز شریف

اب تک  |  Aug 14, 2020

لاہور: (14 اگست 2020) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو انکے حقوق دلوانا ہم پر فرض بھی ہے اور قرض بھی۔ ملکی ترقی کیلئے ہمیں انتقام کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا ورنہ آنے والے پاکستان کی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام جشن آزادی کے حوالے سے مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن میں تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر (ن) لیگ شہباز شریف نے پرچم کشائی کی، جبکہ تقریب میں رانا ثناءاللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت ممبران اسمبلی اور کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں شہباز شریف قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان راتوں رات حاصل نہیں ہوا۔ اس کیلئے بڑی قربانیاں دی گئیں اور اب ہمیں کشمیریوں کیلئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

صدر (ن) لیگ نے مزید کہا کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا سب سے بڑی کامیابی ہے۔ وہ قومیں آزاد نہیں ہوتیں جو معاشی طور پر مضبوط نہ ہوں۔ وقت کی ضرورت ہے کہ کشکول کو توڑا جائے۔

تقریب میں بچوں نے ملی نغمہ پیش کیا، جبکہ شہباز شریف نے جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More