نیپرا کا کے الیکٹرک کیخلاف سخت ایکشن

بول نیوز  |  Sep 16, 2020

نیپرا نے کے الیکڑک کی کثیر سالہ ٹیرف کے وسط مدتی جائزے کی درخواست پرسوالات اٹھا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیپرا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کےالیکڑک جس کاردگی کا دعوی کررہی ہے وہ زمین پہ کہیں نظر نہیں آرہی اور اگر کے الیکڑک نے بہتری کی ہے تو یہ کہیں نہ کہیں نظر آنی چاہئے تھی۔

چئیرمین نیپرا نے کہا کہ وسط مدتی جائزہ سرمایہ کاری کی حد تک تھا اور وسط مدتی جائزے کا مقصد کےالیکڑک کی سرمایہ کا جائزہ لینا تھا۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک کی درخواست میں بہت ساری چیزیں آوٹ آف سکوپ ہیں ، درخواست میں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جنھیں زیر بحث نہیں لانا چاہیے تھا۔

چئیرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکڑک کے قول و فعل میں تضاد ہے، صرف کےالیکڑک کےالفاظ پہ انھیں سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دے سکتے۔

چئیرمین نیپرا نے مزید کہا کہ کے الیکڑک نے نصف مدت میں مقررہ سرمایہ کاری کاصرف 39 فیصد مکمل کیا ہے، اب کے الیکڑک مزید 144 ارب کی سرمایہ کاری مانگ رہی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل کےالیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کیلئے نیپرا کودرخواست دی گئی تھی۔

متعلقہ خبرکے الیکٹرک کی بجلی مزید مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست

کےالیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزیداضافےکیلئےنیپراکودرخواست دے دی گئی۔...

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک نےفی یونٹ بجلی ایک روپے54پیسےمہنگی کرنےکی درخواست دے دی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک کا یہ بھی کہنا تھا بجلی کی قیمت میں اضافہ کثیر سالہ ٹیرف کےوسط مدتی جائزےکےتحت مانگا گیا ہے۔

نیپرا حکام کا مزید کہنا تھا کےالیکٹرک نےمزید143ارب86کروڑروپےکی سرمایہ کاری کی اجازت مانگی ہے، ورکنگ کیپٹل کی لاگت کی مد میں فی یونٹ بجلی65پیسےمہنگی کرنےکی درخواست ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More