بجلی مہنگی کرنے کی کے الیکٹرک کی درخواست مسترد

روزنامہ اوصاف  |  Sep 16, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے کراچی کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنےکی کے الیکٹرک کی درخواست کو مسترد کردیا۔بجلی کی قیمت بڑھانے سے متعلق کے الیکٹرک کی درخواست کی نیپرا میں سماعت ہوئی۔نیپرا حکام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کےالیکٹرک میں سرمایہ کاری کے اثرات تو نظر نہیں آ رہے، ہم نے بارشوں میں بہت لوڈ شیڈنگ دیکھی۔کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ بارشوں کے دوران فیڈرز کو سیفٹی کے باعث بھی بند کیا گیا تھا،  بارشوں کے باعث ہمیں کچھ فیڈرز 6 روز تک بھی بند رکھنا پڑے۔سی ایف او کے الیکٹرک نے کہا کہ ہم نے نیپرا اہداف کے مقابلے زیادہ سرمایہ کاری کی۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے جتنا کچھ بتا رہی ہے نظر تو کچھ نہیں آ رہا۔انہوں نے کہا کہ صارفین بھی کے الیکٹرک سے مطمئن نہیں، اعلیٰ عدالت بھی آپ سے مطمئن نہیں ہے، کے الیکٹرک کی باتیں سن کر سرمایہ کاری کے نام پر صارفین پر بوجھ نہیں ڈال سکتے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More