سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت پرزور

نوائے وقت  |  Sep 17, 2020

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے مسئلہ کشمیرمذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔

اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے اپنے گزشتہ سال کے بیان کودہرایا جس میں انہوں نے جموں وکشمیرمیں پیشرفت پراپنی تشویش کااظہارکیاتھا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ اس تنازع پرعالمی ادارے کاموقف اپنے منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے۔

یادرہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے آٹھ اگست دوہزارانیس کے بیان میں پاکستان اوربھارت کے درمیان جموں وکشمیرکامسئلہ حل کرنے پرزوردیاتھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More