وزیر اعظم کی جاپان کے نو منتخب وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اب تک  |  Sep 17, 2020

اسلام آباد:(17 ستمبر 2020) وزیراعظم عمران خان نے وشی ہیڈے سوگا کو جاپان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ دیوشی ہیڈے کو جاپان کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد دیتا ہوں،جاپان کے نئے وزیراعظم کے ساتھ پاک جاپان دوستی کومزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے گزشتہ مہینے اپنی خرابی صحت کی بنا پر اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد جاپان کی پارلیمنٹ نے یوشی ہیڈے سوغا کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More