سینیر صحافی سلیم عاصمی انتقال کرگئے

سماء نیوز  |  Oct 31, 2020

سلیم عاصمی: کراچی پریس کلب انتخابات کے دوران کا ایک منظر

انگریزی اخبار ڈان سے وابستہ سینیر صحافی سلیم عاصمی انتقال کرگئے۔

اہل خانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی میں سینیر صحافی سلیم عاصمی انتقال کرگئے ہیں، جو کچھ روز سے علیل تھے۔

سلیم عاصمی روزنامہ ڈان کے سابق مدیر اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

سلیم عاصمی نہ صرف ایک بہترین صحافی تھے، بلکہ پینٹنگ کا شوق بھی رکھتے تھے۔ وہ انسانی حقوق سے متعلق سرگرمیوں میں بھی کافی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

سابق مدیر ڈان اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر سلیم عاصمی آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین رکھتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے آزادی سے چلتے ہیں، پابندیوں سے نہیں۔

سلیم عاصمی کیساتھ کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذات میں ایک انجمن اور ادارے سے کم نہ تھے، جس نے بھی ان کے ساتھ کام کیا، اسے سیکھنے کا بہترین موقع ملا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More