مافیاز کے سرپرست وزیراعظم کو عوام سے زیادہ پی ٹی آئی کیلئے سرمایہ کاری کرنے والے عزیز ہیں ۔نیر بخآری

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث تبدیلی سرکار کا اصل چپرہ بے نقاب ہو چکا ہے ہوشربا مہنگائی کے زریعے لوگ بنیادی اشیاء ضروریہ سے محروم کر دئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب تو وزراء بھی کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ خان صاحب مافیاز کو چھوڑیں عوام کے لئے کچھ سوچیں لیکن مافیاز کے سرپرست وزیراعظم کو عوام سے زیادہ پی ٹی آئی کیلئے سرمایہ کاری کرنے والے عزیز ہیں ۔نیر بخآری نےمزید کہا کہ ملک تھانیدارانہ رویہ سے نہیں  ہوشمندی اور دانشمندی  سے چلتے ہیں وزیراعظم کا ناقابل اصلاح ہونے کا تاثر روز بروز گہرا ہوتا جا رہا ہے کسی بھی طور عمران کی گفتگو  وزیراعظم کی بجائے کھلنڈرے پن اور  گلی محلے والی ہوتی ہے نیر بخآری  نے مزید کہا کہ نفرتوں کے بیج بونا ملک و ملت دشمنی ہےپارلیمنٹ کو عزت دو کا کہا جائے تو صدر آصف زرداری کے خلاف الزام تراشی کی جاتی ہے اورپارلیمنٹ کی عزت توقیر تکریم   یاد کرائی جائے تو چیرمین بلاول بھٹو زرداری ہدف تنقید بنائے جاتے ہیںنیر بخآری نے مزید کہا کہ بھٹو خاندان قومی خدمات قربانیوں اور جدوجہد کا دوسرا نام ہے اور پیپلز پارٹی کی زمہ دارانہ قیادت پاکستان کی مثبت پہچان ہے، نیر بخاری نے کہا کہ بغض عناد اور دشمنی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More