کینز فلم فیسٹیول 2022 کی تصویری جھلکیاں

ہم نیوز  |  May 19, 2022

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے معروف کینز فلم فیسٹیول کے 75 ویں ایڈیشن میں ستاروں نے فیشن کے جلوے دکھائے۔

آئیے دیکھتے ہیں فیسٹیول کی تصویری جھلک

پچھترویں کینز فلم فیسٹیول میں ٹام کروز نے بھی اسٹائلش انداز میں انٹری کی، فرانسیسی فضائیہ نے ٹام کروز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ، 8 طیاروں کا فضا میں خوبصورت فلائی پاسٹ آسمان رنگوں سے بھرگیا،

ٹام کروز تین دہائیوں میں پہلی بار کانز میں شرکت کررہے ہیں، جہاں انہیں فیسٹیول کی طرف سے خصوصی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

اس بار دنیا بھر میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی اور کورونا ویکسینیشن ہونے کی وجہ سے فیسٹیول کا انعقاد بر وقت کیا گیا، کینز فلم فیسٹیول رواں ماہ 28 مئی تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More